نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گیا
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا، پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیرسگالی سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آئی جی بلوچستان پولیس آفس میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں فاسٹ باؤلر کو باضابطہ طور پر پولیس کی وردی پہنائی گئی اور رینکس بھی لگائے گئے۔