شاہین اور انشا آفریدی کے نکاح کی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کا نکاح ہوگیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی کی مقامی مسجد میں ہوا جس کی ویڈیوبھی سامنے آگئی ہے۔ویڈیو میں شاہین اور شاہد آفریدی کو سفید شیروانی میں مسجد میں قریبی رشتےد اروں کے ساتھ بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔شاہین اور انشا کا نکاح کراچی کی ذکریا مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا، رخصتی بعد میں ہوگی۔شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسیپشن کا آغاز ہوگیا،تقریب میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچ گئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button