پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تحت فوڈ ایکسپو پلس10 فروری کو ہوگی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام 10 فروری 2023 ایکسپو سینٹر لاہور میں “فوڈ ایکسپو پلس” کا انعقاد کیا جارہا ہے فوڈکورٹ ،انٹرٹینمنٹ،روایتی کھانے اور بہترین سی ای او کانفرنس , پینل ڈسکشن ،اکیڈمک سیشن ، اردو مشاعرہ ،ٹریننگ اور فوڈ سیکٹر میں ہونے والی تازہ ترین ریسرچز بھی ایکسپو کا حصہ ہے۔ اس ایکسپو میں فوڈ انڈسٹری، پروسیسنگ سیکٹر، پروڈیوسرز، ایکسپورٹرز اور امپورٹرز اپنے سٹالز لگائیں گے۔بین الاقوامی مندوبین اور مختلف ممالک کے سفیر ایکسپو کا دورہ کریں گے اس کے ساتھ ساتھ کھانوں کے شوقین افراد کے کھانوں کا رنگا رنگ میلہ بھی سجے گا ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کے مطابق کہ اس ایکسپو کا بنیادی مقصد فوڈ اکنامی کے لیے محفوظ اور صحت مند فوڈ کے کلچر اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور فوڈ ایکسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔ فوڈ ایکسپو پلس 2023 میں آن لائن (ورچوئل) شرکت کی سہولت بھی رکھی گئی ہے جس میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حقیقی نمائش کی طرح عصر حاضر کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آن لائن نمائش بھی کی جائے گی۔
ایکسپو کو آن لائن بھی کرنے کا مقصد یہ ہے کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود شخص صرف ایک Click سے فوڈ ایکسپو پلس 2023 میں شرکت کر سکتا ہے اور اسی وجہ سے فوڈ انڈسٹری، پروسیسنگ سیکٹر، پروڈیوسرز، ایکسپورٹرز اور امپورٹرز اور مصنوعات کی رسائی پوری دنیا تک با آسانی ممکن ہے۔ خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانی جو وطن عزیز میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں وہ بغیر ٹریول کیے اس تاریخی ایکسپو میں شرکت کر سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نمائش کا ذریعہ چونکہ آن لائن بھی ہے اس لئے نمائش کے ذریعے بڑی تعداد میں لوگوں تک پیغامات و مصنوعات کوپہنچا جا سکتا ہے ۔ “فوڈ ایکسپو پلس 2023 “کی تمام تفصیلات پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر دستیاب ہیں ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ورچوئل ایکسپو کے لیے پاکستان کے سب سے بڑے ورچوئل ایونٹ پلیٹ فارم وی ایکسپو کی سروسز لی ہیں آن لائن وزٹرز رجسٹریشن کیلئے www.punjabfood.vexpo.pk وزٹ کر سکتے ہیں۔