رائے ونڈ میں غربت سے تنگ شخص کی تین بیٹیوں کو زہریلی گولیاں کھلا نے کے بعد خود کشی کی کوشش

رائے ونڈ ( این این آئی)غربت اور مفلسی سے تنگ شخص نے اپنی تین بیٹیوں کو زہریلی گولیاں کھلا کر خود بھی زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں ایک بیٹی جاں بحق ہو گئی جبکہ دو بیٹیوں اور باپ کو ہسپتال میںطبی امداد دی جارہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کرامت نامی شخص نے غربت اور مفلسی سے تنگ آ کر اپنی تین بیٹیوں زینت ،رمہ اور یشفین کو زہریلیاں گولیاں کھلا دیں اور اس کے بعد خود بھی گولیاں کھا کر خود کشی کی کوشش کی ۔گولیاں کھانے سے بچیوں اور کرامت کی حالت بگڑ گئی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن 14 سالہ زینت جانبر نہ ہو سکی ۔ کرامت اور اس کی دو بیٹیوں کا ہسپتال میں علاج معالجہ جارہی ہے ۔پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے 14 سالہ زینت کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button