جمائما نے پاکستان کی حسین یادوں کو فلم میں سمو دیا
لندن (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے پاکستان کی حسین یادوں اور مشاہدے کو فلم میں سمو دیا ہے۔لندن میں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جمائما نے کہا کہ سیاست سے واسطہ نہیں، سیاسی سرگرمیوں اور بحث سے بھی خود کو دور کرلیا ہے۔جمائما نے پاکستان میں گزارے 10 برس کی یادوں کے حوالے سے جذباتی گفتگو کی، انہوں نے بتایا کہ فلم ’واٹ لوو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘رومینٹک کامیڈی ڈرامہ ہے۔واضح رہے کہ اس ٹیلی فلم کی ہدایت کاری شیکھر کپور نے کی ہے۔فلم میں للی جیمز، شہزاد لطیف، شبانہ اعظمیٰ، ایما تھامسن، سجل علی، اولیور کرس، عاصم چوہدری اور جیف مرزا شامل ہیں۔