پاکستانی روپے نے ڈالر کو روند ڈالا، امریکی کرنسی کتنی سستی ہوگئی، جانئے تفصیلات

لاہور (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تنزلی دیکھی گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہوا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 165 روپے 89 پیسے سے کم ہو کر 165 روپے 88 پیسے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں دس پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی تھی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں

امریکی ڈالر 165 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 165 روپے 89 پیسے ہو گیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی تھی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی۔کراچی کے صرافہ بازار میں 10 گرام سونےکی قیمت میں 601 روپے کی کمی ہوگئی تھی جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 95 ہزار 850 روپے ہوگئی تھی۔یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ ہفتے کی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔اسٹیٹ بینک کی جانب جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر کم ہوکر 12.70 ارب ڈالر رہ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس ذخائر کی مد میں 7 ارب 20 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ذخائر میں کمی کے بعد مجموعی ملکی ذخائر کی مالیت 19 ارب 90 کروڑ ڈالرز ہوگئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button