لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک سپاہی شہید اور 4 شہری زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے برو اور رندر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر پاک فوج کا سپاہی رفیق شہید ہو گیا جبکہ 80 سالہ بزرگ شہری سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پاکستان نے مناسب جوابی اقدام کرتے

ہوئے بھارتی فوج کے مورچوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کا شدید جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ و گولہ باری میں آئے روز اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان میں تعینات بھارتی سفارت کاروں کو بارہا دفترخارجہ طلب کرکے شدید کیا جاتا ہے تاہم بھارت کا جنگی جنون کسی طور کم ہونے میں نہیں آرہا جبکہ عالمی برادری بھی بھارت کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس اب تک بھارت کی جانب سے 2334 مرتبہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button