ن سے شین کیوں نہیں نکلی؟شہباز شریف کو گرفتار کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی، حامد میر کا دعویٰ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) میں سے ش لیگ نہ نکلنے پر شہبازشریف کو گرفتار کیا گیا ہے، سینئر صحافی تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ اے پی سی میں نواز شریف کی تقریر کے بعد شہباز شریف کی گرفتاری یقینی تھی، نون میں سے شین باہر نہیں نکل رہی تھی، اس لیے جیل میں ڈال دیا گیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے تبصرے میں کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو گرفتار کر لیا گیا اے پی سی میں نواز شریف کی تقریر کے بعد شہباز شریف کی گرفتاری یقینی تھی کیونکہ نون میں سے شین باہر نہیں نکل رہی تھی لہذا شین کو اندر کر دیا گیا۔منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو گرفتار کرلیا۔ منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کی میعاد

ختم ہونے پر صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جہاں جسٹس سردار نعیم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی۔ اس دوران شہباز شریف کی طرف سے بولنے کی اجازت مانگنے پر جج نے کہا کہ ابھی وکلا دلائل دے رہے ہیں اگر کوئی بات رہ جائے تو آپ اپنا موقف پیش کرسکتے ہیں۔شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں صفحات پر مشتمل 58 والیمز میں شہباز شریف کے خلاف کوئی دستاویزی شہادت موجود نہیں ہے، شریف گروپ آف کمپنیز کے کسی ریکارڈ سے شہباز شریف کا کوئی لینا دینا نہیں ہے جب کہ شریف گروپ آف کمپنیز وہ کمپنیاں ہیں جن میں شہباز شریف کا کوئی عہدہ نہیں ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button