شہباز شریف کی گرفتاری پاکستان کو مہنگی پڑگئی، اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی، شہبازشریف کی گرفتاری کے ساتھ ہی ہنڈرڈ انڈکس میں 900 پوائنٹس کی کمی ہوگئی، جس سے40 ہزار 839 کی سطح پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں اور سیاسی ماحول میں گرما گرمی کے باعث کاروباری سرگرمیاں مندی کا شکار ہوگئی ہے۔سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے کترا رہے ہیں۔ اسی طرح ٹی وی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف کی لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتاری کے بعد پاکستان اسٹاک

مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 960 پوائنٹس کی کمی، 100 انڈیکس 41 ہزار کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔ دوسری جانب روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ ہزار پوائنٹس سے زائد گر گئی مگر اختتام پر کچھ ریکوری بھی دیکھنے میں آئی۔مارکیٹ 960 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 740 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ آج ہونے والی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے لگ بھگ 150 ارب روپے ڈوب گئے۔دوسری جانب روپے کے مقابلے ڈالر کے قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 165 روپے 89 پیسے پر بند ہوا۔قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ اڑھائی سو سال لگ جائیں گے مگر میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں کی جا سکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دن رات محنت کر کے پنجاب کے عوام کی خدمت کی، بے نامی اثاثوں کا الزام بے بنیاد ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پروکیورمنٹ میں پاکستان کے ایک ہزار ارب روپے بچائے، اورنج لائن میں ہم نے بولی لگوائی حالانکہ قانون اجازت نہیں دیتا تھا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میرا ضمیر مجھے مجبور کر رہا تھا اس لیے ہم نے اورنج لائن میں 600 ملین روپے بچائے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا ہے کہ میرے بے نامی اثاثے ہیں، اختیارات سے تجاوز کیا ہوتا تو مجھے پھر اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے تھی۔ میرے بچوں اور عزیزوں کی شوگر ملز کو نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ میرے والد نے 18 ماہ میں 6 فیکٹریاں لگائیں۔ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل مکمل کر لیے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button