نواز شریف کو سزا دلوانے والے نیب پراسیکیوٹر مستعفی ہوگئے

لاہور (نیوز ڈیسک)العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو سزا دلوانے والے نیب پراسیکیوٹر واثق ملک مستعفی ہو گئے ہیں۔واثق ملک سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس میں پراسیکیوٹر تھے۔ انہوں نے اپنا کنٹریکٹ ختم کر کے نیب سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق واثق ملک نے اپنا استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے۔ ان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب جیسے باوقار ادارے کے ساتھ پانچ سال سے زائد عرصہ کام کرنا باعث اعزاز ہے۔واثق ملک کا کہنا تھا کہ نیب کی بہترین ٹیم کے ساتھ کام کرنا میرے لئے قیمتی یادگار رہے گی۔

استعفیٰ منظور ہونے پر اپنی پرائیویٹ پریکٹس کا آغاز کروں گا۔دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کا کہنا ہے کہ واثق ملک کسی اختلاف پر نہیں بلکہ کنٹریکٹ پورا ہونے سے ایک ماہ پہلے پریکٹس کے لیے مستعفی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ 24 دسمبر 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بری کرتے ہوئے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں 29 اکتوبر 2019 کو نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 8 ہفتوں کی ضمانت منظور کی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button