کام نہ کرنیوالوں کیساتھ کیا سلوک کیا جائے گا، وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کو بُری خبر سنادی

پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سزا جزاء کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، سزا جزاء کا ایسا سسٹم بنائیں گے کہ محنت قابلیت کی بنیاد پر الاؤنسز دیے جائیں گے، جبکہ کام نہ کرنے والوں کو وارننگ دے کر فارغ کردیا جائے گا، میرٹ کا سسٹم لے کر آئیں گے، امید ہے سرکاری ہسپتال رول ماڈل بنیں گے۔انہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے نئے بلاک کی تعمیر پر انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔میں جب ہسپتال میں داخل ہوا تو مجھے خوشی ہوئی کہ ایک سرکاری ہسپتال کا معیار، اور صفائی دوسرے ہسپتالوں کیلئے رول ماڈل ہوگا۔

ہم نے جو شروع میں ہسپتال دیکھے ان کی اچھی حالت تھی، میں میری بہنیں ہم سب سرکاری ہسپتالوں میں پیدا ہوئے۔60ء کے بعد پرائیویٹ ہسپتال شروع ہوئے ، اس سے پہلے ہمارے سربراہان کا علاج لندن میں نہیں پاکستان میں ہی ہوتا تھا۔بدقسمتی سے 70ء کے بعد پاکستان میں نیشنلائزیشن ہوئی جس سے بڑی تباہی آئی۔ کوئی بھی ادارہ جس کے اندر سزا جزاء کا نظام نہیں ہوتا وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔ سویت یونین بڑی پاور تھی لیکن وہاں سزا جزاء کا نظام نہیں تھا، چین میں میرٹ کا بڑا اچھا نظام ہے، چین نے میرٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ہمارا حکومت کا سسٹم ایسا ہے، کہ سینئر ہی اوپر جاتا رہا، جب سسٹم میں قابلیت اور محنت کو حوصلہ افزائی کیلئے مراعات نہیں دیں گے، تو سسٹم نیچے آجاتا ہے۔ سزا جزا کا سسٹم ہونا چاہیے کہ جو محنت کرتا ہے اس کو اوپر جانا چاہیے جبکہ جو محنت نہیں کرتا اس کو وارننگ دی جائے پھر نکال دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ڈاکٹرز یہ سمجھتے ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں میں صرف غریب آئیں، حضرت علی رض کا قول ہے کہ کفر کا نظام چل جاتا ہے لیکن ظلم کا نظام نہیں چل سکتا۔ہم نے اپنے ہر ادارے میں میرٹ کو پروان چڑھانا ہے۔ ہسپتالوں میں جو بھی انسان آتا ہے اس میں فرق نہ کیا جائے۔شوکت خانم میں بھی میں نے یہ کہا کہ ہسپتالوں میں غریب امیر کا فرق نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم نے ہیلتھ کارڈ دیے ہیں اس سے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مقابلے کا رجحان ہوگا، دونوں ہسپتالوں پر پریشر پڑے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button