شہباز شریف کے بعد آصف زرداری کا نمبر لگ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان پر میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔سابق صدر، فریال تالپور اور ملزم عبدالغنی مجید نےعدالت کے سامنے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔آصف علی زرداری اور فریال تالپور ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے جب کہ عبد الغنی مجید پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی۔ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کے بعد عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر مزید سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔ آئندہ سماعت پر عدالت نے گواہان میں احسن اسلم، محمد عاطف اور منظور حسین

کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نیب ریفرنسز کیخلاف تین درخواستیں خارج کر دی تھیں۔ عدالت نے کہا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب ریفرنسز میں بری نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے آصف زرداری پر تینوں کرپشن ریفرنسز میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں نوڈیرو ہاؤس کےانچارج ندیم بھٹو کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ندیم بھٹو سے تفتیش کے بعد آصف زرداری کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ ٹھٹھہ واٹرسپلائی کےغیرقانونی ٹھیکےدیئےگئے، ٹھیکوں کے نتیجے میں رقم جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ندیم بھٹوکےاکاؤنٹس میں آتی رہی اور ندیم بھٹو اس رقم سےنوڈیرو ہاؤس کا انتظام چلاتے رہے۔پارک لین کمپنی ریفرنس میں17 میں سے آصف زرداری مجموعی طور پر 13 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی جن میں 10 افراد اور تین کمپنیاں شامل ہیں۔ ریفرنس میں نامزد3 ملزمان یونس قدوائی، عزیر نعیم اور اقبال میمن اشتہاری ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button