پاکستان کے محمد راشد نے بھارت کو شکست دیکرسر سے اخروٹ توڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

لاہور(نیوز ڈیسک)گنیز ورلڈ ریکارڈ نے سر سے اخروٹ توڑنے کے مقابلے میں بھارت کے نوین کمار کوشکست دینے والے پاکستان کے محمد راشد کا ریکارڈ سازمقابلہ اپلوڈ کر دیا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے اٹلی کے مشہور ٹی وی شو لا نوتی دای ریکارڈ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کھلاڑی محمد راشد نے بھارتی کھلاڑی کے 239 کے مقابلے میں سر سے 254 اخروٹ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس تاریخ ساز مقابلے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور محض ایک گھنٹے میں ویڈیو کو 4 لاکھ افراد

نے دیکھا اور محمد راشد کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔کراچی سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے کھلاڑی محمد راشد اب تک 60 ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں جبکہ ان کی اکیڈمی کے ریکارڈز کی تعداد 75 ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے سپوت محمد راشد نے قبل ازیں 180 اخروٹ توڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، تاہم نوین کمار نے217 اخروٹ توڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا تھا لیکن اب محمد راشد نے ایک مرتبہ پھر نیا ریکارڈ قائم کرکے اپنا کھویا ہواعالمی اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔محمد راشد کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ 20 سال سے مارشل آرٹس سے وابستہ ہیں۔محمد راشد پاکستان اکیڈمی آف مارشل کے بانی اور صدر ہیں اور 2020 میں اپنی بیٹی کو بھی عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے تیار کر چکے ہیں۔محمد راشد نے سر سے ناریل توڑنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔محمد راشد نے پہلا گنیرز ورلڈ ریکارڈ انہوں نے 2014 میں سر سے 61 بوتلیں کھول کر قائم کیا-سب سے پہلا گنیرز ورلڈ ریکارڈ انہوں نے 2014 میں سر سے 61 بوتلیں کھول کر قائم کیا تھا جس کے بعد سے وہ اب تک 30 سے زیادہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں جن میں سر سے بوتلیں کھولنے، سر سے کھوپرے توڑنے، ہاتھ سے اخروٹ توڑنے اور سر سے اخروٹ توڑنے جیسے متعدد دیگر ریکارڈ شامل ہیں۔گنیر ورلڈ ریکارڈز کے مطابق محمد راشد کا یہ سفر جاری ہے اور صرف 2020 میں وہ 14 عالمی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔محمد راشد کی کوشش ہے کہ وہ اس طرح کے 100 سے زیادہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کریں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button