دشمن نہیں چاہتے قبائلی علاقوں کا انضمام ہو، عمران خان

مہمند(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بیٹھا دشمن خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں کا انضمام نہیں چاہتا، دشمن شر پسند عناصر کو فنڈز بھی دیتے ہیں،افغانستان میں امن سے قبائلی علاقوں میں خوشحالی آئے گی۔وزیراعظم عمران خان نے دورۂ مہمند میں ناحقئی سرنگ اورشیخ زید روڈ کا افتتاح کیا اور عمائدین سے خطاب کیا، ان کاکہنا تھا کہ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ فنڈ قبائلی علاقوں پر خرچ کیے جائیں۔عمران خان نے کہا کہ اندرون سندھ سے آنے والی پارٹی کراچی پر توجہ نہیں دیتی، پنجاب میں بھی ایسا ہی تھا ایک شہر کو اوپر اٹھایا گیا باقی سب پیچھے رہ گئے۔وزیر اعظم عمران خان

کا کہنا تھا کہ ہر حکومت کا ایک نظریہ ہوتا ہے، ہمارا نظریہ ریاست مدینہ ہے، کمزور طبقے کو اوپر لانا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے، مدینہ میں دنیا کی پہلی فلاحی ریاست بنائی گئی، ریاست مدینہ میں بوڑھوں، بیواؤں اور غریبوں کی ذمہ داری لی گئی۔ا ن کاکہنا تھا کہ صوبوں نے وعدہ کیا تھا قبائلی علاقے کو 3 فیصد این ایف سی ایوارڈ دیں گے، اب صوبے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دینے کو تیار نہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کورونا کی وجہ سے پیسہ کم اکٹھا ہوا، بلوچستان اور قبائلی علاقوں کو فنڈز ملنے چاہئیں، فنانس منسٹری کو کہا ہے قبائلی علاقوں کو فنڈز دیں، جب سے پاکستان بنا ہے قبائلی علاقے میں خوشحالی نہیں آئی، سب سے زیادہ غربت قبائلی علاقوں میں ہے، تجارت کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں ترقی ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا افغانستان میں امن مذاکرات شروع ہوگئے، جبکہ کچھ ایسے ملک موجود ہیں جو نہیں چاہتے افغانستان میں امن ہو، انسداد سمگلنگ کیلئے پاک افغان سرحد پر باڑلگ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بارڈر مارکیٹ کھولنے کی تیاری کی جا رہی ہےدشمن نہیں چاہتے قبائلی علاقوں کا انضمام ہو، دشمن کی کوشش ہے قبائلی علاقوں کے انضمام میں رکاوٹیں ڈالی جائیں۔عمران خان نے کہا کہ امن کی بات چیت آگے بڑھی توقبائلی علاقے میں تجارت کے حوالے سے بڑی تبدیلی آئے گی، قبائلی علاقے خیبرپختونخوا کا حصہ بنے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہرقسم کی مدد کی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button