طلال چوہدری کی سیاست پر تاحیات پابندی لگادی جائے، پنجاب اسمبلی میں بڑا قدم اٹھالیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی سیاست پر تاحیات پابندی لگانے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری نےتنظیم سازی کی آڑ میں خاتون ایم این اےکوہراساں کیا۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ طلال چوہدری کومعزز خاتون کو ہراساں کرنے پر پارٹی سے فوری نکالا جائے،الیکشن کمیشن بھی طلال چودھری کی سیاست پر تاحیات پابندی عائد کرے۔طلال چوہدری خواتین کے ساتھ نا زیبا سلوک کرنے کیلئے مشہور ہے لیکن مسلم لیگ (ن) کی قیادت

نے کبھی ان شرمناک حرکات کا نوٹس نہیں لیا جو قابل مذمت ہے۔مسلم لیگ (ن) کے اکابرین اور خصوصاً مریم صفدر سے مطالبہ ہے کہ طلال چوہدری کو معزز خاتون رکن قومی اسمبلی کو ہراساں کرنے پر پارٹی سے فوری طور پر نکالا جائے ۔ الیکشن کمیشن سے بھی مطالبہ ہے کہ طلال چوہدری کے سیاست کرنے پر تاحیات پابندی عائد کی جائے۔متن میں درج کیا گیا کہ ن لیگ کے اکابرین کی طرف سے نوٹس نہ لینا قابل مذمت ہے۔ایوان کا مطالبہ ہے کہ طلال چوہدری کو فوری طور پر پارٹی سے نکالا جائےواضح رہے کہ مسلم ليگ نون کے رہنماء طلال چوہدری 23 ستمبر کی رات مسلم ليگی خاتون ايم اين اے کے گھر کے قريب طلال چوہدری زخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہوئے۔اس واقعےکی تحقیقات کے لیے زخمی طلال چوہدری کامعاملہ: تحقیقات کمیٹی تشکیل جس کی سربراہی سائرہ افضل تارڑ کريں گی، جب کہ اکرم انصاری اور سردار ايوب گادھی سے بھی کمیٹی رکنیت کیلئے رابطہ کيا گیا ہے۔ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کمیٹی کو 3 روز کے اندر حقائق جان کر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button