فوج اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر تنقید نہ ہو، عمران خان کی اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کے رہنمائوں اور سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ فوج اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر

تنقید نہ ہو۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق پی ٹی آئی کے ایک ذریعے کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور پارٹی کے سوشل میڈیا مینیجرز کے گروپ میں ہدایت کی ہے کہ ’’براہِ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ نئے چیف اور آرمی پر تنقید نہ ہو۔‘‘ عمران خان کی یہ ہدایت اس بات کا اشارہ ہے کہ پارٹی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اپنے مشکلات کا شکار تعلقات کو بہتر کرنا چاہتی ہے۔ پارٹی کے ذریعے کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم کے آرمی چیف کی حیثیت سے تقرر کے بعد عمران خان ان کے بحیثیت وزیراعظم اور جنرل عاصم منیر کے درمیان جو کچھ ہوا اس کی پرچھائیں تک نہیں دیکھنا چاہتے۔ رابطہ کرنے پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کی تازہ ترین ہدایت کی تصدیق یا تردید نہیں کی لیکن یہ کہا کہ پارٹی کی پالیسی یہ ہے کہ ادارے کے ساتھ کشیدگی اختیار نہ کی جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button