سعودی عرب کا پاکستانیوں کو عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ، تاریخ کا اعلان کردیا گیا

جدہ (نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی طرف سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو 15ربیع الاول سے عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، زائرین کو انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے عمرہ کے ایس او پیز بھی جاری کردیے ، جبکہ 4 اکتوبر سے مقامی افراد کیلئے عمرہ ادائیگی کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگا ، جس کے بعد پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو 15ربیع الاول سے عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، تاہم زائرین کو عمرہ ادائیگی سے قبل اجازت نامہ لینا لازمی

قرار دیا گیا ہے، زائرین عمرہ سے قبل مخصوص موبائل ایپ ’اعتمرنا‘ کے ذریعے بکنگ کروائیں گے، موبائل ایپ سے بکنگ کا آغاز آج سے شروع ہوچکا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے عمرہ زائرین کیلئے تین گھنٹے کا وقت مختص کیا گیا ہے، جس میں 7بار طواف، 2رکت سنت،سعی صفا ومروہ اور حجامت کے فرائض ادا کرنا ہوں گے،جبکہ پہلے مرحلے میں 6 افراد روزانہ عمرہ کی ادائیگی کرسکیں گے، زائرین کو مخصوص بسوں کے ذریعے سے مسجد الحرام لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ عمرہ زائرین اور نماز کے لیے مسجد الحرام میں خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے ، اس مقصد کے لیے مسجد الحرام میں ایڈوانسڈ تھرمل کیمرے نصب کرائے ہیں ، جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل یہ تھرمل کیمرے الارم سے آراستہ ہیں ، جب کوئی ایسا زائر ان کے سامنے سے گزرے گا جس کا جسمانی درجہ حرارت نارمل سے زیادہ ہوگا تو ان تھرمل کیمروں پر لگے الارم وارننگ جاری کر دیں گے ، زائرین اور انتظامیہ کے افراد سے ماسک کی پابندی بھی کرائی جائے گی ، حرمین شریفین کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے خانہ کعبہ کو سینیٹائز کرنے کے کام میں بھی حصہ لیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button