مجھے کسی نے معطل نہیں کیا نہ ہی شوکاز ملا،جلیل احمد شرقپوری کا ردعمل

لاہور (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ مجھے کسی نے معطل نہیں کیا نہ ہی شوکاز ملا، میری پارٹی ہے کوئی غلطی ہوئی تو معذرت کروں گا، نوازشریف ، حمزہ شہباز اور مریم نواز کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ زیادتی ہے ، میاں صاحب نے جذبات میں آکر اداروں کو نشانہ بنایا ۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے پوچھا گیا نوازشریف سے جو بات ہوئی اس پر آپ کی کیا رائے ہے، میں نے کہا نوازشریف نے جذبات میں آکر یہ باتیں کہیں ، میاں صاحب سے عرض ہے جذبات میں آکر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں ، میرا میاں صاحب سے یا پارٹی میں کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے ،

ہم ان کے ساتھ ہیں ، لیکن میاں صاحب کے بیان سے دل دکھا ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے تھیں ، پوچھا گیا ن لیگ سے ش لیگ بن رہی ہے میں نے کہا ایسا کچھ نہیں ہے ، نوازشریف سے ذاتی لڑائی نہیں ہے ، ان کی عزت کرتے ہیں، تاہم رانا ثنا اللہ سینئر ہیں انہوں میری بات پر ردعمل نہیں دینا چاہیے تھا ۔جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ ، نوازشریف قابل احترام ہیں،لاکھوں لوگ ان سے محبت کرتے ہیں ، تاہم میاں صاحب کے اداروں کے خلاف موقف کی تائید نہیں کرسکتا ، ہم چاہتے ہیں ہمارے وطن کا کوئی تماشا نہ بنائے، نوازشریف سے ذاتی لڑائی نہیں ہے ، ان کی عزت کرتے ہیں، لیکن جب کوئی لیڈر ایسی بات کرے گا تو دنیا میں تماشا بنے گا ، سیاسی باتیں کریں لیکن کسی ادارے کےخلاف بات قومی مفاد میں نہیں ہے ، مجھے میاں اظہر نے آفر کی آپ کو سینئر لیڈر پنجاب بنانا چاہتےہیں لیکن مجھے کوئی سینئر منسٹری مائل نہ کرسکی ۔واضح رہے کہ ن لیگ کی طرف سے اپنے قائد کیخلاف بیان دینے والے رکن اسمبلی کیخلاف سخت کاروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جلیل شرقپوری کو ڈی سیٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ، ا س حوالے سے ن لیگ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ جلیل شرقپوری کو ایک ہفتے کے اندر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ، جبکہ ان کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی ، اگر جلیل شرقپوری جواب جمع کروانے میں ناکام رہے تو الیکشن کمیشن سے رابطہ کر کے انہیں ڈی سیٹ کروایا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button