اہم یورپی ملک میں 5سال بعد اذان کی صدائیں گونجیں گی، عدالت نے بڑا فیصلہ جاری کردیا

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کی عدالت نے لائوڈسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دیتے ہوئے پابندی کی درخواست مسترد کردی۔جرمنی میں مقیم مسیحی جوڑے نے لائوڈسپیکر پر اذان رکوانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی جس کا پانچ برس بعد 23 ستمبر کو عدالت نے فیصلہ سنایا۔عدالت نے اس کیس کو خارج کرتے ہوئے لائوڈ سپیکر پر اذان دینے کی اجازت دی۔مسیحی جوڑے اور مقامی باشندوں نے 2015 میں عدالت میں درخواست دائر کی جس کے بعد لاؤڈاسپیکر پر اذان دینے پر فوری پابندی عائد کردی گئی تھی۔مسلم کمیونٹی نے کیس کے دفاع کے لیے وکلاء

کی خدمات حاصل کیں جنہوں نے عدالت میں اپنا بھرپور مؤقف پیش کر کے فتح حاصل کی۔عدالت نے درخواست کو خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کا اعتراض کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے کیونکہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی عبادات کے لیے لاؤڈ اسپیکر استعمال کرتے ہیں۔پریزائڈنگ جج اینیٹ کلیس چنٹائیگر نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں اذان کو قبول کرنا چاہیے تاکہ سب کو معلوم ہو کہ عوام ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں، اس درخواست کی کوئی بنیاد نہیں تھی، بلکہ مذہبی تفریق کی وجہ سے اذان دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا‘۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button