کئی اندرونی محاذ کھلنے جارہے ہیں ، آنیوالاہفتہ وزیراعظم کیلئے انتہائی اہم قرار دیدیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے لیے آئندہ آنے والے چند روز انتہائی اہم ہیں کیونکہ کئی اندرونی محاذ کھلنے جا رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں خاص طور پر اپوزیشن جماعتوں کے معاملات سامنے آنے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھنا ہے کہ شہباز شریف کا عدالت سے کیا فیصلہ آتا ہے؟ دیکھنا ہوگا کہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کی بات چیت کے کیا اثرات سامنے آتے ہیں؟اس لیے اگلا ہفتہ بہت اہم ہے، اور وزیراعظم عمران خان کے لیے آئندہ آنے والے چند

روز بہت اہم ہیں کیونکہ کئی اندرونی محاذ کھلنے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے نئے اتحاد کوپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا نام دے دیا ، اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست میں فوری مداخلت بند کرے ، آٹے چینی ، گیس ، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری کم کی جائیں ، سلیکٹڈ حکومت سقوط کشمیر کی ذمہ دار ہے، صدارتی نظام رائج کرنے کے مذموم اداروں کو مسترد کرتے ہیں ، یہ اتحادی ڈھانچہ ملک گیر تحریک کو لے کرچلے گا ، ملک میں آزادانہ شفاف انتخابات کا انعقاد کیا جائے ، انتخابات کیلئے فوری اصلاحات کی جائیں۔ان اصلاحات میں مسلح ایجنسیوں کا کوئی عمل دخل نہ ہو، یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ آٹا چینی ، گیس ، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری کم کی جائیں ۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو مصنوعی استحکام اس اسٹیبلشمنٹ نے بخشا ہے جس نے الیکشن میں دھاندلی کے عوام پر مسلط کیا ،ملک میں صدارتی نظام رائج کرنے کے مذموم ارادوں کو مسترد کیا جاتا ہے۔وفاقی پارلیمانی جمہوریت کو پاکستان کا تحفظ سمجھتا ہے ، اسٹیبلشمنٹ سیاست میں فوری مداخلت بند کرے ، تمام ادارے آئین کے تحت اپنے حلف اور پابندیوں کی پاسداری کرتے ہوئے سیاست میں مداخلت سے باز رہیں ، سلیکٹڈ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے نتیجے میں ایٹمی صلاحیت اور ملکی دفاع کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہیں ، 1973کا آئین ، 18ویں ترمیم ، ایف سی ایوارڈ قومی مفادات کا مظہر ہے، ان کا تحفظ کیا جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button