اب پاکستان آیا تو سیدھا جیل جائوں گا،نواز شریف نے اپنا پاسپورٹ پھاڑ دیا

کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی واپسی کے تمام دروازے بند ہوچکے ، اب پاکستان واپس آئے تو سیدھا جیل ہی جائیں گے ، اس لیے نوازشریف نے وطن واپسی کیلئے اپنا پاسپورٹ پھاڑ دیا ، نوازشریف سمجھ چکے ہیں کہ ڈان لیکس اپنے انجام کو پہنچ چکی ، ن لیگ اور پیپلپزارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف اب پاکستان واپس نہیں بلکہ لندن میں سیاسی پناہ لیں گے ، نواز شریف جان چکے ہیں ڈان لیکس اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے،وزیر ریلوے نے کہاکہ نوازشریف کے پاکستان آنے کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں ،

نوازشریف اب پاکستان واپس آئے تو سیدھا جیل ہی جائیں گے ، کچھ لوگ مجھے کسی کا ترجمان بنانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سب سے سینئر ہوں کسی ادارے سے ہدایات نہیں لیتا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں رہا، آئندہ الیکشن میں نئی سیاست جنم لے گی ، شہبازشریف ،حمزہ اور سلمان کے کیسز بہت سیریس ہیں ،ان تینوں کے کیسز کے ثبوت بھی موجود ہیں ۔شاہ عبداللطیف ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کے سی آر کا کام شروع ہونے لگا ہے، سندھ حکومت کا پورا تعاون ہے، اس حوالے سے وفاق اور سندھ حکومت کی کوئی لڑائی نہیں، کے سی آر پر سندھ اور وفاق ایک پیج پر ہیں۔وزیرریلوے نے کہا کہ ہر پندرہ دن بعد کراچی آؤں گا، ہماری طرف سے کام شروع ہے 12 کلومیٹر مکمل کرلیا ہمارے پاس 30 کلو میٹر ہے، سندھ حکومت کے ساتھ مل کرتجاوزات کی نشاندہی کی جارہی ہے، لوگ اپنا بندوبست کرلیں ہم نے تجاوزات گرانی ہی گرانی ہے، تجاوزات کے خاتمے کے لئے عدالت عظمیٰ کا دباؤ ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کریں گے، سندھ حکومت سے درخواست ہے جو لوگ بے گھر ہوں گے انہیں متبادل جگہ فراہم کرے، جس طرح سپریم کورٹ کا کے سی آر بحالی کے لئے جذبہ ہے، اسی طرح وفاق اور صوبائی حکومت کا جذبہ ہونا چاہیئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button