معاون خصوصی شہباز گل نےطلال چوہدری کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اوروزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما طلال چودھری کا معزز خاتون ایم این اے کو ہراساں کرنے کا واقعہ افسوسناک ہے۔ حکومت ایکشن لے گی اور خاتون کی ہر صورت حفاظت کرے گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کاکہنا ہےکہ یہ واقعہ مسلم لیگ ن کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لاتا ہے، ماضی میں بھی خواجہ آصف ہوں یا طلال چوہدری، خواتین سے متعلق نازیباکلمات کہتے رہے ہیں۔خیال رہے کہ ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری پر فیصل آباد میں مبینہ حملہ کیاگیا ہے، ان کے بھائی کا کہنا ہےکہ طلال چوہدری پر کینال روڈ پر رات کے وقت 4 افراد نے حملہ کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا،

انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں اور وہ لاہور کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔دوسری جانب مبینہ جھگڑے کے وقت کی طلال چوہدری کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں طلال چوہدی کہہ رہے ہيں کہ انہیں تنظیم سازی کا کہہ کر یہاں بلایا گیا، ان کا فون لےلیا گیا، فون ملے گا تو سب سامنے آجائےگا،میرا موبائل فون چھینا گیا ہے، میرا بازو ٹوٹا ہوا ہے، کسی اعلیٰ افسر کو بلائیں۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 24 ستمبر کی رات 3 بجے خاتون ایم این اے کے گھر کے سامنے پیش آیا،ابھی تک کسی فریق نے مقدمے کی درخواست نہیں دی ہے۔دوسری جانب خاتون ایم این اے کے بھائی نےجیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلال سے بھائی جیسا تعلق ہے، ان پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button