قیادت نے بھارت اور مودی کی زبان بولی،لیگی اراکین اسمبلی نے نواز شریف کیخلاف بغاوت کردی

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے نواز شریف کا بیانیہ مسترد کر دیا۔سابق وزیراعظم کی طرف سے اے پی سی میں پاک فوج مخالف تقریر کرنے پر جلیل شرقپوری نے میاں نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حالیہ اے پی سی میں پاک فوج مخالف تقریر قومی مفاد کے سراسر خلاف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سمیت محب الوطن پاکستانیوں کی کثیر تعداد ایسے منفی موقف سے اعلان برات کرتی ہے۔ افواجِ پاکستان ملکی سلامتی کی خاطر سرحدوں پر اپنا تن، من، دھن قربان کرنے پر تیار ہیں۔لیگی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) فوج پر نواز شریف کی جانب سے سیاسی معاملات میں مداخلت کا بیان دشمن کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے ۔

ن لیگی قیادت نے اے پی سی کے فورم اور سوشل میڈیا کے ذریعے انڈیا اور مودی کی زبان بولی۔ ایسے ملک دشمن بیانات سے میرا اور دیگر کئی ن لیگی ارکانِ کا کوئی تعلق نہیں۔ قبل ازیں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے اپنی جماعت کے قائد سابق و زیراعظم نوازشریف کی تقریر کو ان کی ذاتی رائے قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر ان کی ذاتی رائے تھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی طرف سے جن چیزوں اور مسائل کی نشاندہی کی گئی وہ تمام کی تمام چیزیں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیہ کا حصہ ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button