ان لوگوں نے جٹ کا جپھا نہیں دیکھا، جٹ نے جپھا ڈالاتو پسلیوں سے بھی چیخیں نکل آئیں گی،شیخ رشید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جمہوریت ناکام ہوئی تو سب کانوں کو ہاتھ لگائیں گے، ان لوگوں نے جٹ کا جپھا نہیں دیکھا، جٹ نے جپھا ڈالا تو پسلیوں سے بھی چیخیں نکل آئیں گی، درد اوپر سے شروع ہوکر پیچھے سے نکل جائے گی،نوازشریف نے اعلان جنگ کیا، جبکہ شہبازشریف ساتھ ہے، یہ ایسے ہی ہے کہ ایک بھائی اسد عمر ہمارے ساتھ بیٹھا ہوا ہے، اور دوسرا بھائی محمد زبیر کیڑے نکال رہا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قائم دائم ہے، یہ ادارے ہر سول منتخب حکومت کے ساتھ ہوں گے، عمران خان کو میٹنگ کی خود صدارت کرنی چاہیے،

عمران خان کہتا ہے میں کرپشن کے علاوہ ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہوں، ٹھیک ہے، وہ کرپشن پر نہیں بات کرے گا۔انگریزی اخبار نے پوری رپورٹ شائع کی، تو میں بات کی ہے۔ ضروری نہیں ملاقات ہو، بڑے سسٹم ہے ، اگر اب جمہوریت کو نقصان پہنچا تو سارے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔اگر جمہوریت ناکام ہوئی تو یہ سب ٹانگوں کے نیچے سے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔ انہوں نے جٹ کا جپھا نہیں دیکھا، جٹ نے جپھا ڈالا تو پسلیوں سے بھی چیخیں نکل آئیں گی، درد اوپر سے شروع ہوکر پیچھے سے نکل جائے گی۔ اس شخص کو کوئی پاکستان میں نہیں جانتا تھا، انہوں نے کہا کہ افسوس یہ ہے کہ فوج کی سلیکشن بھی ناکارہ ہوتی ہے، ایسے ناکارہ اور ٹھس قسم کے لوگوں کو آگے لاتے ہیں، پھر وہ کہتے ہم ہیرو ہیں، لیکن اندر سے زیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے دے کر الیکشن لڑے کی بات میری ذاتی بات ہے، یہ استعفے دیں، ہم الیکشن لڑیں گے، ن لیگ استعفے دیتی ہے تو دے لیکن پیپلزپارٹی استعفے نہیں دے گی۔ مزید برآں آج فاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے نواز شریف سے 10 سوالات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بتائیں انہوں نے اسامہ بن لادن سے کتنی بار ملاقاتیں کیں ؟ اجمل قصاب کے گھر کا پتہ غیرملکیوں کو کس نے دیا ؟ نواز شریف مودی کو باہرسے فون کیوں کرتے تھے ؟ نوازشریف بتائیں سجاد علی شاہ پر حملے کے لیے لاہورسے بسیں کس نے بھیجیں ؟ لندن سے پتھراؤ کی منصوبہ بندی کتنے دنوں میں ہوئی ؟انہوں نے کہا کہ ووٹ کی بات کرتے ہیں کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے ؟

بیماری کا بہانہ بنا کر عدالتوں سے فرار کون ہے ؟ ڈان لیکس کے پیچھے کون تھا ؟ سال 2013 کے عام انتخابات میں کتنا خرچہ کیا ؟ قوم کو آگاہ کیا جائے کہ انتخابات کے لیے قطر سے کتنی رقم آئی ؟وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عدالت طلب کرتی ہے تو بہانہ بنایا جاتا ہے کہ طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں آرمی چیف سے ملاقات کروں تو میرے لیے اعزاز کی بات ہے لیکن میں خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتا، دن میں ملتا ہوں اورخوشی سے ملاقات کرتا ہوں۔ 36 سال میں محمد زبیر کی آرمی چیف سے ملاقات نہیں ہوئی۔شیخ رشید نے کہا کہ میں 14 وزارتوں پر فائز رہا ہوں اور سینئر ہوں مشورے دیتا ہوں لیتا نہیں۔

مجھے خدشہ ہے ن اور ش میں ط لیگ نہ نکل آئے۔ شین لیگ بہتری کا راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے۔انہوں ںے کہا کہ ن لیگ کے کئی لوگ استعفیٰ نہیں دیں گے اور جو استعفیٰ دیں گے ان کی نشستوں پر دوبارہ انتخابات ہوں گے۔ پیپلز پارٹی بھی سندھ سے استعفیٰ نہیں دے گی۔وفاقی وزیر نے ریلوے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی ترقی کے لیے کوششیں جاری ہیں جلد ٹرین کے اوقات کار اور مسافروں کی تعداد بہتر ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خراب کوچز کی خرابیاں دور کریں گے جبکہ 15 اکتوبر سے ریلوے کا پرانا شیڈول بحال ہو گا۔ 20 اکتوبر سے فریٹ ٹرین کی بکنگ لاہور سے شروع کی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button