فوجی طیارہ گر کر تباہ، 27کیڈٹس سمیت 27افراد بارے افسوسناک خبر

کیو(مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرائن کا فوجی طیارہ خار کیو کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں فوجی کیڈٹس سمیت 27افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ یونیورسٹی سے کیڈٹس کو لے کر جا رہا تھا۔یوکرائن فضائیہ کی جانب سے حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ملٹری طیارہ میں کیڈٹس سمیت27سے زائد افرادسوار تھے۔ طیارے کو حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ایئر کیڈٹس شامل ہیں۔ہسپتا ل ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی 2افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ لگ گئی تھی، جسے ریسکیو آپریشن کے دوران بجھا دیا گیا۔ڈپٹی وزیر داخلہ

کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ایک صدمہ ہے۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں فوری طور پر طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ بتانا ممکن نہیں۔طیارے میں آگ لگنے کے بعد کچھ لوگوں نے طیارے سے کود کر اپنی جان بچائی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔یوکرین کے صدر نے واقعے کو المناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جا رہا ہے۔ایمرجنسی سروس کے مطابق فوجی طیارہ یوکرین کے مقامی وقت کے مطابق جمعے کی رات 9 بجے کے قریب مشرقی شہر خرکیو کی ایئر بیس سے 2 کلو میٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوا ہے۔ جائے حادثہ سے 100 کلومیٹر دور مقام پر یوکرین کی فوج اور روس نواز علیہدگی پسند باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button