ن لیگ کے سینئررہنما کا نواز شریف کی تقریر سے لاتعلقی کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے اپنی جماعت کے قائد سابق و زیراعظم نوازشریف کی تقریر کو ان کی ذاتی رائے قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر ان کی ذاتی رائے تھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی طرف سے جن چیزوں اور مسائل کی نشاندہی کی گئی وہ تمام کی تمام چیزیں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیہ کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن

کے قائد نواز شریف نے کہا تھا کہ ہمارا ہدف عمران خان نہیں بلکہ اسکو لانے والے ہیں ، کیونکہ ہماری جدوجہد بھی عمران خان سے نہیں ، اسے لانے والوں کے خلاف ہے ۔لندن سے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سے سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں انہوں نےکہا کہ ملک میں 33 سال آمریت کی نظر ہوگئے، ڈکٹیٹر کو آئین سے کھلواڑ کا حق دے دیا گیا ، جب ڈکٹیٹر کو پہلی بار عدالت میں لایا گیا تو سب نے دیکھا کیا ہوا ، پاکستان کو تجربات کی لیبارٹری بناکر رکھ دیا گیا ، ریاستی ڈھانچہ کمزور ہونے کی بھی پرواہ نہیں کی جاتی، رہی سہی کسر حکومت سازی کے جوڑ توڑ میں نکال دی جاتی ہے ، جانتے ہیں 73سال سے پاکستان کو کیا مسائل ہیں ، دوبار آئین توڑنے والوں کو عدالت نے بریت کا سرٹیفکیٹ دیا ، یہ سلوک عوام کے ساتھ کیا جارہا ہے اور سزا بھی عوام کو مل رہی ہے ، کیونکہ ملک میں جمہوریت کمزور ہو گئی ہے اور عوام کی حمایت سے کوئی جمہوری حکومت بن جائے تو کیسے ان کے خلاف سازش ہوتی ہے اور قومی سلامتی کے خلاف نشان دہی کرنے پر انھیں غدار قرار دے دیا جاتا ہے ، سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی نے کہا تھا ملک میں ریاست کے اندر ریاست ہے ، لیکن اب معاملہ ریاست سے بالاتر ریاست تک پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button