کسی جج یا جرنیل میں ہمت ہے کہ مجھے گرفتار کرسکے،جاوید ہاشمی

ملتان(نیوز ڈیسک) بزرگ سیاستدان اور مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کسی جج یا جرنیل میں ہمت ہے کہ مجھے گرفتار کرکے دکھائے ، تم سب میرے سامنے چھوٹے چھوٹے قد کے بچوں کی طرح کھیل رہے ہو ، اس طرح نہ کھیلو۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک یوٹیوب وڈیو میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں 71,72سال کی عمر میں یہ باتیں کررہا ہوں،آج مجھے پکڑ سکتے ہیں آپ؟جرات ہے کسی جج میں، کسی جرنیل میں؟سپریم کورٹ کے جج بیٹھے ہوئے ہیں ہمت ہے کہ مجھے پکڑ سکتے ہیں؟یہ مجھے اندر لے کر جائیں تو کیا میں ان سے معافی مانگ کر آؤں گا؟شرم نہیں آتی انہیں،

تم سب میرے سامنے چھوٹے چھوٹے قد کے بچوں کی طرح کھیل رہے ہو،اس طرح نہ کھیلو۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک کا محافظ بن کے اس کا پہرہ دوں گا، میں ہر چور کو کہوں گا،خواہ وہ جرنیل ہو، خواہ وہ جج ہو،خواہ وہ سیاست دان ہو، میں کسی اور کی جنگ نہیں لڑ رہا،شاید میری جماعت بھی سمجھتی ہو گی کہ یہ شدت کی بات کرتا ہے،لیکن میں شدت کی بات نہیں کررہا،میں نے ساری زندگی گنوادی ہے، اس ملک کو لاوارث مت سمجھو اس کا وارث میں ہوں، میں اس کی جنگ لڑوں گا۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل پولیس نے ریاستی اداروں پر تنقید کے الزام میں سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ، جاوید ہاشمی کے خلاف ملتان کے علاقے تھانہ کینٹ میں 647 نمبر مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ، جس کے بعد پولیس نے جاوید ہاشمی کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ، تاہم ایس ایچ تھانہ کینٹ سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس حوالے سے مؤقف دینے سے انکار کردیا تھا ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button