شیخ رشید احمد نے نوازشریف سے 10 سوالات پوچھ لیے

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سابق وزیراعظم نواز شریف نے 10 سوال پوچھ لئے۔ انہوں نے کہا 31 دسمبر تک سب ٹائیں ٹائیں فش ہو جائے گا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کسی صورت استعفے نہیں دے گی۔شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف سے سوال کیا کہ1- دشمن ملک کے سربراہ مودی کو ملک سے باہر فون کیوں کرتے تھے ؟2- کیا پاکستان سے آپ کال کرنے میں خطرہ سمجھتے تھے؟3- بھارت کو اجمل قصاب کا پتہ اور ڈیٹا کس نے فراہم کیا ؟4- سپریم کورٹ پر حملہ کس نے کرایا ؟ سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر حملہ کرنے کیلئے لاہور سے

بسیں کیوں بھیجیں ؟5- 2013 کے الیکشن میں کتنا خرچہ کیا ؟6- قطر سے الیکشن کے لیے آپ کو کتنے پیسے ملے تھے؟7- ڈان لیکس کے پیچھے کون تھا ، آج اعتراف کیا تو پہلے انکار کیوں کیا ؟8- بینظیر بھٹو کی کردار کشی کیلئے حسین حقانی کے دستخط سے خط کس نے جاری کیا ؟9- لندن سے نیب پر پتھراؤ کی منصوبہ بندی کتنے دنوں میں ہوئی ؟10- آپ ووٹ کی بات کرتے ہیں، کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے؟ جب کورٹ طلب کرتی ہے تو بیمار بن جاتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا آج نواز شریف کیلئے 10 سوال چھوڑ کر جا رہا ہوں، امید ہے پیر تک جواب مل جائیں گے، یہ قومی اشوز پر ملاقات کرتے ہیں اور ذاتی ایجنڈے پر بات کرتے ہیں، قومی اداروں کیخلاف بولنے کیلئے ایک گھنٹہ تقریر کرسکتے ہیں، عدالت طلب کرتی ہے تو بہانہ بنایا جاتا ہے کہ طبیعت ٹھیک نہیں۔وزیر ریلوے نے مزید کہا کسی شخص نے میری بات پر یہ نہیں کہا میں غلط کہہ رہا ہوں، میں کسی سے ہدایات لیکر بات نہیں کرتا، کسی ادارے کا ترجمان نہیں ہوں، میں آرمی چیف سے ملاقات کروں تو میرے لیے اعزاز کی بات ہے، خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتا، دن میں ملتا ہوں اور خوشی سے ملاقات کرتا ہوں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button