ناران میں سیلابی ریلہ نے سیاحوں کی دوڑیں لگوادیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ملک کے بیشتر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کی متعدد ویڈیوز سامنے آرہی ہیں ۔ اس حوالے سے ناران کی سیلابی ریلے کی ا یک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے

جس دیکھ کر وہاں موجود لوگ خوفزدہ ہو کر بھاگ گئے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناران میں لوگ خوبصورت مقام پر بیٹھے موسم انجوائے کر رہے تھے اسی دوران وہاں پر ایک سیلابی ریلہ تباہی مچاتا آگیا جس دیکھ کر وہاں موجود سیاحوں کی دوڑیں لگ گئیں ۔ دوسری جانب ناران سے 3 کلومیٹر دور بٹل کے مقام پر ہنگامی بنیادوں پر متبادل راستہ تیار کرلیا گیا۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق این ایچ اے حکام نے متبادل راستہ کے زریعے ٹریفک کو عارضی طور پر بحال کر دیا ۔ ترجمان این ایچ اے کے مطابق ناران سے آنے والی ٹریفک اب چل رہی ہے۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود ، چیئرمین این ایچ اے تمام کاموں کی خود نگرانی کر رہے۔ ترجمان کے مطابق پل کی تعمیر کے لیئے مانسہرہ سے سامان بٹل کے مقام پر پہنچادیا گیا ہے، این ایچ اے کے اعلی حکام اور فیلڈ عملہ موقعہ پر موجود ہے۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق وزارت مواصلات وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کی قیادت میں مسافروں کی سہولت کیلئے کوشاں ہیں ، ناران کے قریب بٹل کے مقام پر سہ پہر تیز پانی کے بہائو سے پل گرگیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button