ڈالر پھر مہنگا ہو گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)انٹر بینک میں ڈالر کی مسلسل گرتی قیمت کے بعد آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ تیسرے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 60پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےجس کے بعد ڈالر 214روپے جبکہ 50پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت مل گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایکسچینج کمپنیز ڈالرز بذریعہ کارگو بطور کنسائمنٹ کے باہر بھیج سکتی ہیں۔پاکستان کے مرکزی بینک نے ملک بھر کی ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر برآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے، منی چینجرز کو 30 ستمبر 2022 تک ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنیز کو جاری کردہ سرکلرمیں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز ڈالرز بذریعہ کارگو بطور کنسائمنٹ کے باہر بھیج سکتی ہیں تاہم ایکسپورٹ شدہ ڈالر 3 دن کے اندر بینکس میں فارن کرنسی اکائونٹ میں سرینڈر کرنا ہوں گے۔مرکزی بینک نے ایکسچینج کمپنیز کو پابند کیا ہے کہ عوام کیلئے ڈالرز کی کمی نہ ہونے پائے، منی چینجرز برآمد شدہ ڈالرز ناسٹرو اکائونٹ اور ٹیلیگرافک ٹرانسفر کے تحت واپس لائیں گے۔رپورٹ کے مطابق منی چینجرز کو پہلے ڈالر کے سوا دیگر غیرملکی کرنسیز ایکسپورٹ کرنے کی اجازت تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button