فیصل آباد کے معروف بزنس مین نے میڈکل کی طالبہ کو شادی سے انکار پر بھائی سمیت اغواء کر وا لیا ، جوتے بھی چانٹے پر مجبور کیا گیا

فیصل آباد میں شادی سے انکار پر لڑکی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیاگیا۔

لڑکی پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ اس کے بال اور بھنویں کاٹنے کے بعد جوتے چاٹنے پر بھی مجبور کیا گیا۔

لڑکی کا کہنا ہےکہ اس کی سہیلی کا باپ شادی پر زوردے رہا تھا، انکار پر تشدد کیا، سرکے بال،بھنویں کاٹ دیں اور جوتے چاٹنے پر مجبورکیا۔

لڑکی کے بیان کے مطابق جنسی ہراساں بھی کیا گیا اور ویڈیوز بھی بنائی گئیں ۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں اور مرکزی ملزم سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button