شہباز گل نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی/آن لائن)ڈاکٹر شہباز گِل نے تشدد اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق خط ڈاکٹر شہباز گل کے عزیز بیرسٹر بھہول اسد رسول ایڈووکیٹ کی جانب سے لکھا گیا، خط میں چیف جسٹس سے معاملہ کا نوٹس لینے کی استدعا کی گئی۔

واضح رہے کہ اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں شہباز گِل جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔دوسری جانب چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اجلاس میں اسد عمر، فواد چوہدری سمیت مرکزی قیادت شریک ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور ضمنی الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں شہباز گِل کیس سے متعلق عدالتی کارروائی پر بابر اعوان نے بریفنگ بھی دی۔اس کے علاوہ اجلاس میں 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمیناور سابق وزیر عظم عمران خان نے اپنے چیف آف سٹاف شہباز گل کے فوج سے متعلق متنازع بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ شہباز گل “غلط” تھےاور انہیں ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔نجی چینل پر ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ شہباز گل کو یہ نہیں کہنا چاہئے تھاکیونکہ یہ فوج کو اکسانے کے زمرے میں آتا ہے اور یہ بالکل درست ہے کہ ہم فوج کو ایک مضبوط ادارے کی حیثیت سے دیکھنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button