ڈالر کی قدر مزید گر گئی

کراچی(نیوز ڈیسک) کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں 17 پیسے کی مزید کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعے کے روز انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے مزید سستا ہوکر 165 روپے 79 پیسے پر بند ہوا ہے۔گزشتہ کچھ دنوں کی بات کی جائے تو ڈالر جمعرات کو 27 پیسے جبکہ منگل کو 7 پیسے سستا ہوا تھا۔دوسری جانب 24 قیراط سونے کی قیمت میں آج بھی 700 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 800

روپے کا ہوگیا ہے۔فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 601 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ایک تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 95 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالرز کے اضافے سے 1859 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم ہے۔اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں بالترتیب 1150 اور 986 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button