عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مزید کم ہوگئی

اسلام آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مزید کم ہوگئی۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح کم کرکے ریلیف بڑھایا جاسکتا ہے۔پٹرول کی قیمت میں 12 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کا امکان ہے ۔ اوگرا حتمی سمری 13 اگست کو وزارت خزانہ بھجوائے گا۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 اگست کو ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button