وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں کی توہین کیسے کر سکتے ہیں؟ صدر عارف علوی

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے جنازے میں میری عدم شرکت کو غیر ضروری طور پر متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔صدر عارف علوی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ شہدا کے جنازے میں عدم شرکت پر تنازعہ کھڑا کیا گیا، موقع ملا ہے کہ نفرت انگیز ٹوئٹس کی مذمت کروں، وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں کی توہین کیسے کر سکتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ قرآن میں شہید کا مقام واضح ہے اور اللہ نے حیات جاوداں بخشی ہے،

پاکستانیوں کی طرح میں بھی ساری زندگی شہدا کا معترف رہا ہوں۔ عارف علوی نے کہا کہ کوئی شک نہیں پاکستان شہدا کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے محفوظ ہے،میرے لیے پاکستان کی یہی بات قابل فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے سینکڑوں شہدا کے خاندانوں سے رابطے کیے، جنازوں میں شرکت کی اور تعزیت کے لیے ان سے ملاقات کی، اسے اپنا فرض سمجھتا ہوں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button