چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکپتن پہنچ گئے،دربار بابا فرید پر حاضری دی

پاکپتن (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکپتن پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے سربراہ کی آج پاکپتن آمد ہوئی۔عمران خان نے پاکپتن میں دربار بابا فرید پر حاضری دی۔دربار پر موجود لوگ چئیرمین پی ٹی آئی کو دیکھ کر خوش ہو گئے۔اس موقع پر لوگوں نے عمران خان کو گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔۔۔واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ انتخابی مہم کے دوران بھی پاکپتن کا دورہ کیا تھا اور بابا فرید کے مزار پرحاضری دیتے ہوئے عمران خان نے زمین کو بوسہ بھی دیا تھا۔ جس پرعمران خان کو مذہبی اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button