عمران خان کا جھوٹا ایمانداری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مریم نواز کا ردعمل

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردِعمل دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ خان پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدان ہے جو ایک ہی فیصلے میں ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ بیک وقت جھوٹا،کرپٹ،منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کے ایماء پر کام کرنے والا ثابت ہوا ہے۔اس کا اپنا ہی بنایا ہوا جھوٹا ایمانداری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ بیشک اللّہ حق ہے۔جب کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے پر تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لے لیا،

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ سب سے بڑا چور عمران خان اور پی ٹی آئی چور پارٹی ہے۔عمران خان نے 150 کروڑ روپے غیر قانونی طور پر حاصل کئے،جبکہ امریکہ سے جو فنڈنگ آئی اس کی بڑی لمبی تفصیل ہے۔ عمران خان کو فنڈنگ کرنے والوں میں بھارتی اور اسرائیلی شہری شامل ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلاح و بہبود کے پیسے تھے،تو 55 کروڑ روپے سیاسی جماعت کے اکاونٹ میں کیسے آئے۔ قانون ایک بھی غیر ملکی کمپنی یا شہری سے رقم لینے کی اجازت نہیں دیتا۔8 سال الیکشن کمیشن میں کیس زیر سماعت رہا،جبکہ عمران خان حکومت میں رہے تو الیکشن کمیشن پر دباو ڈالتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے اہم کیس کا فیصلہ آیا،فراڈ کی پوری رام لیلا سامنے آئی ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاست یہ تھی کہ پچھلے سب چور ہیں،عمران خان نے جو فارم ون جمع کرایا وہ جعلی نکلا۔ عمران خان نے 8 سال تک عوام کو بیوقوف بنائے رکھا،5 سال یہ جھوٹا بیان حلفی جمع کراتے رہے۔ فیصلے کے بعد قانون اپنا راستہ لے گا۔ پی ٹی آئی نے غیر ملکی شخصیات اور کمپنی سے پیسے لیکر سیاست کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button