الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ پر فیصلہ سنا کر شوق پورا کر لیا،اسد عمر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فیصلہ سنا کرشوق پورا کر لیا۔ اب قوم جواب مانگتی ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں نہیں جاری ہو رہی؟ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی ہدایت کو پامال کر کے الیکشن کمیشن پی ڈی ایم جماعتوں کو پناہ دے رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے تحریک انصاف کے ر ہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن نے بھی کہا فارن فنڈنگ نہیں،جن اکاونٹس کا کہا جا رہا ہے کہ چھپائے گئے وہ ثابت کریں۔ پی ٹی آئی کے ساتھ جو اصول اپنایا گیا وہ

تمام جماعتوں پر لاگو ہوتا ہے،جن 16 اکاونٹس کا ذکر کیا گیا وہ سبسڈی ہیں۔عمران خان کو 16 اکاونٹس کا پتہ نہیں تو وہ ثابت کیسے کرتے۔پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو پبلک فنڈنگ کرتی ہے، پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی سیاسی جماعت فنڈنگ نہیں کرتی۔ تین،چار ارب روپیہ فنڈنگ کی گئی،زیادہ حصہ اوور سیز پاکستانیوں کا ہے،سمجھ نہیں آتی ن لیگ،پی پی اور جے یو آئی نے اوور سیز پاکستانیوں کو اپنا دشمن کیوں سمجھ لیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ 16 اکاونٹس کا عمران خان سے تعلق نہیں۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ یہ کیس فارن فنڈنگ کا نہیں ممنوعہ فنڈنگ کا ہے،الیکشن کیمشن آج ہی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کیسز بھی سنائے۔پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ساتھ لاڈلوں جیسا سلوک کیا گیا ہے۔ تاثر دیا گیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی پر پابندی لگانے جا رہا ہے، یہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس تھا،صرف پی ٹی آئی کو پن پوائنٹ کیا گیا،ہمارے الیکشن کمیشن پر تحفظات ہیں،اسکروٹنی کمٹیاں ایک ہی وقت میں 2018 میں بنائی گئیں،الیکشن کمیشن صرف پی ٹی آئی کا فیصلہ سناتا ہے، اس کیس میں کسی قسم کی فارن فنڈنگ نہیں نکلی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button