بابر اعظم اور ٹیم انتظامیہ کو فواد اور اظہر علی کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، یونس خان

لاہور (نیوز ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سابق فاتح کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور ٹیم انتظامیہ کو اظہر علی اور فواد عالم کی ناقص فارم کے باوجود ان کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کا ٹریک ریکارڈ اچھا ہے اور وہ اپنی فارم کے ساتھ مسلسل جدوجہد کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کھلاڑیوں کی حالیہ پرفارمنس کو نظر انداز کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

یونس خان نے کہا کہ ہمیں فواد اور اظہر علی جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، فواد عالم نے کھیل میں شان دار کم بیک کیا ہے تاہم وہ فارم میں نہیں ہیں، ٹیم انتظامیہ کو اس وقت کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑی نے اپنی ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز بہترین فارم میں کیا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ عبداللہ شفیق ملک کا نام روشن کرنے کے لیے اسی طرح اپنی کارکردگی دکھاتے رہیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button