پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کے لیے جانے والے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کا رابطہ منقطع ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا

کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر جو لسبیلہ، بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں پر تھا، اے ٹی سی سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد جہاز میں سوار تھے جو بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ لاپتہ ہو جانے والے ہیلی کاپٹر کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button