سعد رفیق نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے پر عمران خان کو اقتدار کا بھوکا قراردے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن )کے رہنماوزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے پر عمران خان پر بر س پڑے ۔خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے موقع پر ان کی کرسی پر بیٹھنے کی تصویر شیئر کی اور لکھا ’ اقتدار کی کرسی کا بھوکا۔خواجہ سعد رفیق نے لکھا آپ جتنے مرضی بڑے ہوں کبھی دوسروں کی کرسی پر نہیں بیٹھتے، آداب سے عاری بدتمیز توشہ خان فتنہ وزیر اعلیٰٰ پنجاب کی کرسی پر براجمان۔دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی سوشل میڈیا صارف کی ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں عمران خان کی دو تصاویر موجود تھیں، ایک تصویر

میں عمران خان کو اپنے دور حکومت میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے تو دوسری حالیہ تصویر میں انہیں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس تصویر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے صارف نے عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جس پر خواجہ آصف بھی پیچھے نہ رہے۔خواجہ آصف نے لکھا کہ اس شخص کو کرسی کی کتنی ہوس ہے،کوئی صاحب عزت self respecting dignifiedانسان کسی اور عہدے دار کی کرسی پر نہیں بیٹھے گا، عمران خان کی یہ حرکت ان کی سوچ اور ذات کی پستی کی آئینہ دار ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button