ق لیگ کی صدارت سے ہٹانے پر چوہدری شجاعت کا الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹائے جانے پر چوہدری شجاعت حسین نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دنیا نیوز نے ذرائع مسلم لیگ ق کے حوالے سے بتایا کہ چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پارٹی ہماری ہے ، تھی اور رہے گی ، کامل علی آغا کو بتائیں گے کس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں۔ علاوہ ازیں چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ق کے مستقبل کے حوالے سے قریبی رفقاء سے مشاورت شروع کر دی ، اس دوران کامل علی آغا کی زیرصدارت سی ای سی میں ہوئے فیصلوں کا بھی جائزہ لیا گیا، اس حوالے سے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پارٹی کے لئے ہماری قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا ،

مشاورت کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر اہم فیصلے کئے گئے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما کامل علی آغاز نے جمعرات کی رات کو کی گئی پریس کانفرنس میں پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کو عہدوں سے ہٹانے کا اعلان کیا، کامل علی آغاز نے بتایا کہ سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چوہدری شجاعت کو صدر اور طارق بشیر چیمہ کو سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی گئی، یہ شارٹ نوٹس پر ہنگامی اجلاس تھا، اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن آگئی تھی، لیگل ونگ کی مشاورت کے بعد آج اجلاس بلایا گیا، کورم سے زیادہ لوگوں کی ریکوزیشن تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ آج اجلاس میں 83 لوگ شریک ہوئے، طویل مشاورت کے بعد چار سے 5 قرارداد پاس ہوئی، تین حضرات کی طرف سے کارروائیاں پارٹی کے لیے بڑی نقصان دہ ثابت ہوئیں، چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ بڑا دیرینہ تعلق رہا، اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین کو صدارت سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایگزیکٹو باڈی کے فیصلے ہی تمام عہدیداروں کو طاقت دیتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button