ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے کمی کر دی ہے ۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت 218 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔ گھریلو سلنڈر 30 اور کمرشل 114 روپے سستا ہو گیا ہے،گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 571 اور کمرشل کی 9 ہزار 893 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر خرید وفروخت کریں،مارکیٹ میں ایل پی جی کی 250 روپے تک فروخت جاری ہے ۔گزشتہ 5 روز سے اوگرا کی مقرر کردہ قیمتوں پر کوئی عمل درآمد نہیں کر رہا ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی انڈسٹری کی بہتری کیلئے ایل پی جی پالیسی مرتب کی جائے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہوا،جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت فی کلو 230 روپے تک پہنچ گئی تھی ۔ لاہور میں گھریلو سلنڈر 150 اور کمرشل سلنڈر 450 مہنگا ہوا،گھریلو سلنڈر 2750 اور کمرشل سلنڈر 10438 روپے میں فروخت کیاگیا ۔قبل ازیں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی،گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 روپے کمی کی گئی ۔ پیداواری اداروں کی جانب سے قیمت میں کمی کے بعد ڈسڑی بیوٹرز نے ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کیا ۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے کمی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اوگرا نے جولائی 2022ء کے لیے قیمت 148725 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کی تھی جب کہ پاک عرب ریفائنری نے اپنی قیمت میں 13723 روپے کمی کی ہے، جس کے بعد پارکو نے کی نئی قیمت 135000 فی میٹرک ٹن مقرر کر دی ہے ۔ سرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل نے پیداواری قیمت 140,000فی میٹرک ٹن مقر ر کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button