ترکی کی ایئرلائن نے پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ترکی کی نجی ائیرلائن نے پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکش ایئرلائن پیگاسوس کو پاکستان میں لینڈنگ اور پروازیں چلانے کی اجازت دے دی، ابتدائی طور پر صرف کراچی سے پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ترکش ایئرلائن پیگاسوس نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ سے پاکستان کے لئے فضائی آپریشن شروع کر دیا جائے گا، پیگاسوس کی پہلی پرواز ترکی سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔پاکستان اور ترکی کے درمیان نئے روٹس متعارف کراتے ہوئے کراچی سے استنبول براستہ سیبیہ گوکسین کنیکٹنگ فلائٹ کیلئے آپریشن ہوگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ائر ٹرانسپورٹ نے پیگاسس ایرکو

پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دیدی ہے۔ترجمان پیگاسوس ایئرلائن کے مطابق پیگاسس استنبول کے سبیہہ گوکسین ایئرپورٹ سے قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ ہوں گی ۔پروازیں پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کوپروازیں کراچی کے لئے روانہ ہوں گی جبکہ قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں ہر پیر، منگل، جمعرات اور ہفتہ کو ترکی کے لئے روانہ ہوں گی۔ترجمان پیگاسوس ائرکے مطابق پیگاسوس ایئرلائن کراچی سے مسافروں کو مانچسٹر، لندن، زیورخ، پیرس اور دیگر ممالک کیلئے بھی سہولیات فراہم کرے گی۔پیگاسوس ایئرلائن نے دسمبر سے ہتھرو ،لندن سے براہ راست پروازیں لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button