مسئلہ کشمیر کا حل کیا ہے، پاک فوج نے اہم ترین اعلان کردیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارت نے خطے کو کشمیر کے معاملے پر یرغمال بنا رکھا ہے،کشمیر کا ایشو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔بھارت باز نہیں آ رہا ، ایل اوسی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، پاکستان میں تعینات 24 ممالک کے سفراء سفارتکاروں اور دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے جورا سیکٹر کا دورہ کیا۔بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے بھی ایل او سی کا دورہ کیا اوربھارتی ہٹ دھرمی کا جائزہ لیا، حکام نے بھارتی فوج کے شہری آبادی کونشانہ بنانے کے ثبوت سامنے رکھے اور کلسٹر بم کے ٹکڑے بھی دیکھائے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ایل او سی کی تازہ صورتحال پر بریفنگ

دیتے ہوئے بتایاکہ بھارتی فوج کی خلاف ورزیاں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں، بھارت جو جان بوجھ کرشہری آبادی کونشانہ بنا رہا ہے، بھارت کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے اس کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ رکھے گئے ناروا سلوک بھی چھپانا چاہتا ہے۔ترجمان پاک فوج نے مزید کہاکہ مقبوضہ کشمیر اور ہندستان میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت ایسے اقدامات کرتا ہے،بھارت نے خطے کو کشمیر کے معاملے پر یرغمال بنا رکھا ہے ، کشمیر کا ایشو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایاکہ بھارت رواں سال اب تک2ہزار333 بارجنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرچکا ہے، جس میں 18شہری شہید اور185 زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button