وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کرنےکا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو فوری فزیبلٹی بنانے کا کہا ہے، اسی سال میں سوفیصد سیف سٹی کوریج کی جائے گی۔ انہوں نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بڑے شہر ہیں وہاں سیف سٹی کیمرے وقت کی اہم ضرورت ہیں، اسلام آباد سیف سٹی منصوبہ خامیوں کے باعث صحیح طور پر نہ چل سکا، اہم جگہوں اور زیادہ ضرورت کی چیزوں کیلئے4 کروڑ روپے مہیا کر دیے گئے، اسی سال100 فیصد سیف سٹی کوریج کی جائے گی، ایک ارب 22 کروڑ

روپے کی رقم شہدا کے لیے بقایا جات تھے، افسوس ہے جنہوں نے قربانیاں دیں ان کے اہلخانہ دھکے کھاتے پھر رہے ہیں، شہدا کے لواحقین سے معذرت خواہ ہوں، وزیراعظم نے قطعاً اس کی ادائیگی میں کوئی حیل وحجت نہیں کی، کوشش کریں گے اس مالی سال میں اسے مکمل کریں، پولیس والوں اور ان کی فیملیز کے لیے دیڈی کیٹڈ اسپتال ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس مطالبہ ان کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا تھا، حکومت نے اسلام آباد پولیس کا مطالبہ پورا کر دیا گیا ہے، 667 ملین رقم درکار تھی ادا کر دی گئی ہے، وزیراعظم شہبازشریف ملک کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں، ساری پی ٹی آئی ضمانتیں لے کر پھر رہی ہے، انہیں اپنے معاملات سے بچنا چاہیے، فتنہ فساد نہیں کرنا چاہیے، سب مل کر مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو فوری فزیبلٹی بنانے کا کہا ہے، اسی سال میں سوفیصد سیف سٹی کوریج کی جائے گی، کوشش کریں گے رواں مالی سال میں اسے مکمل کریں، اسلام آباد پولیس کا مطالبہ ان کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا تھا، اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں اور مراعات پنجاب پولیس کے برابر کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button