اپوزیشن کا اصل مسئلہ سینیٹ الیکشن ہے، ن لیگ کے پاس6 سیٹیں رہ جائیں گی

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نوازشریف ففتھ جنریشن وار کے تحت پاکستانی اداروں کو ٹارگٹ کیا گیا، نوازشریف کی تقریر میں بانی متحدہ کی جھلک نظر آئی، نوازشریف نے 2018 کے الیکشن کے مینڈیٹ کو چیلنج کیا، شہبازشریف کی گزشتہ پریس کانفرنس سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر انتشار چاہتے ہیں۔اے پی سی میں نوازشریف بانی متحدہ کی صورت میں سامنے آئے۔ نوازشریف کی تقریر میں بانی متحدہ کی جھلک نظر آئی۔ نوازشریف نے2018 کے الیکشن کے مینڈیٹ کو چیلنج کیا۔ پاکستان کی تاریخ کا 2018ء کا شفاف الیکشن تھا۔

ہمیں پتا تھا نوازشریف تقریر کرکے اپنا اور شہباز شریف کی سیاست کا بیڑہ غرق کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو لیکن جمہوری نظام میں خاندانی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔بیگم صفدر کہتی ہیں جمہوریت کے ندر فیصلے پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں۔ مریم نواز کو یہ بھی بتانا چاہیے تھا۔ شہبازاور نثار نے 24 ملاقاتیں کیوں کیں؟ مریم نواز صاحبہ پوری بات کرنی چاہیے تھی 2008ء سے 2018ء تک چوہدری نثار اور شہبازشریف نے رات کے اندھیرے میں 24 ملاقاتیں کیں۔ یہ ملاقاتیں نوازشریف کی مرضی سے کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی گزشتہ پریس کانفرنس سمجھ سے بالاتر ہے۔شہبازشریف صاحب قوم آپ کے جھانسے میں نہں آئے گی۔ صرف رمضان شوگر ملز میں 9.5 ارب روپے کی کرپشن کی گئی۔ ایک چپڑاسی بھی ہمارے دور میں بھرتی نہیں کیا گیا۔ فیاض چوہان نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مل کر کی۔ یہ آپ دونوں کے لگائے ہوئے چیئرمین ہیں ان پر سیاسی شہید بننے کی کوشش نہ کریں۔ عمران خان ملک میں حقیقی جمہوریت کے لئے کوشاں ہیں۔آئندہ سال مارچ کے پہلے ہفتے میں سینیٹ کا اجلاس ہونا ہے۔ اصل مسئلہ سینیٹ الیکشن ہے۔ مارچ کے پہلے ہفتے میں سینیٹ الیکشن ہے، الیکشن میں ہم اکثریت میں ہوں گے، ن لیگ کے پاس صرف 6 سیٹیں رہ جائیں گی، سینیٹ میں مشاہداللہ خان جیسے بدتمیز لوگ اور دوسرے ان کی سیاست فارغ ہوجائے گی۔ آپ جیسے کرپٹ لوگ پانچ سال پورے کرسکتے ہیں تو عمران خان جیسا ایماندار شخص بھی پانچ پورے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزمان کے تبادلے پر پابندی ہے، لیکن یہ تو مجرم ہے، یہ تو سپریم کورٹ سے احتساب عدالت اور بھائی نے گواہی دی، ان سب کا مجرم ہے۔ ان کو واپس لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری عمران خان کی خواہش نہیں، شہبازشریف کرپشن کیسز کی وجہ سے جلد گرفتار ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button