پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںآج سے اضافہ ہوگا یا نہیں ، مفتاح اسماعیل نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج اضافہ نہیں کیا جارہا، آئندہ دو تین ماہ مشکل ہیں مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی، لیکن ہم ڈیفالٹ سے بچ چکے ہیں اور بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوف تھا کہ ہمارا ملک ڈیفالٹ نہ کر جائے، میرا پہلا کام اس ملک کو ڈیفالٹ میں جانے سے بچانا تھا، دو ڈھائی مہینے پہلے ہم جس سمت میں ہم جارہے تھے ہم ڈیفالٹ کرنے لگے تھے، آج ہم ڈیفالٹ سے بچ چکے ہیں اور بہتری کی طرف جا رہے ہیں، لوگوں نے میرے اوپر میمز بنائے،

پچھلے سال وفاقی حکومت کا خرچہ 530 ارب روپے تھا، اس سال وفاقی حکومت کا خرچہ 556 روپے ہے، مجھے انہوں نے 6 مہینے بے گناہ بند رکھا ہے، ہم نے پہلی بار امیر ترین لوگوں پر10فیصد ٹیکس بڑھایا، میں نے اپنے کاروبا ر پر بھی ٹیکس لگایا، میں نے اپنے وزیراعظم کے بچوں کی فیکٹریوں پر ٹیکس لگایا، ایگری کلچر انکم پر ٹیکس لگانے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس نہیں ہے۔ایگری کلچر انکم پر ٹیکس لگانے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 50 ہزار روپے سے کم آمدن والوں پر ٹیکس ختم کرنے کی کوشش کروں گا، ملک کے 30 فیصد ریونیو میں اضافہ کیا جارہا ہے، فکس ٹیکس چھوٹی دکانوں کیلئے ہے، ہم دکانداروں کیلئے انکم اور سیلزٹیکس دونوں فکس کر رہے ہیں، دکانداروں سے 40 ارب روپے ٹیکس لیں گے، 30 لاکھ دکانوں کو اس سسٹم میں لے کے آرہے ہیں، ملک کے ریونیو میں 33 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے، پیٹرول کی قیمت آج نہیں بڑھے گی، پیٹرولیم لیوی میں موحلہ وار اضافہ کریں گے، آئی ایم ایف نے شرح سود میں اضافہ کا نہیں کہا،21 بلین ڈالرز ہم نے واپس کرنے ہیں، اس میں کچھ پراجیکٹ لون اور کچھ پالیسی لون شامل ہے، ہم کبھی یہ نہیں بولیں گے کہ ہم مہنگائی کے ذمہ دار نہیں ہیں، 2،3 مہینے مشکل ہوں گے، مہنگائی کم نہیں ہوگی، اللہ کی مہربانی سے آج ہم ڈیفالٹ سے بچ چکے ہیں ، آج ہم بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں، دنیا میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر ہیں، سچ بتا رہا ہوں کہ اگلے دو تین ماہ مہنگائی میں کمی نہیں ہوگی، لیکن دو تین ماہ بعد مہنگائی کو کم کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button