نسوار مہنگی ہونے پر شہری نے پولیس میں شکایت درج کرا دی

پشاور (نیوز ڈیسک) ملک میں بڑھتی مہنگائی کے پیشِ نظر نسوار کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ،نسوار مہنگی ہونے پر شہری نے پولیس میں شکایت درج کراد ی ،اسی حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں پیش آیا جہاں ایک شہری نسوار مہنگی ہونے کی شکایت لے کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے دفتر جا پہنچا۔شہری نے مہنگی نسوار اور کم وزن کے خلاف درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء مہنگی ہو رہی ہیں تو ہوں لیکن نسوار کیسے مہنگی ہوگئی تاہم اسسٹنٹ کمشنر نے نسوار تو سستی نہ کی لیکن پڑیا کا وزن بڑھا دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button