آٹے کی قیمت میں فی من 80روپے اضافہ

لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں چکی آٹامالکان نے ایک کلو چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں 2روپے اضافہ کردیا جس سے ایک کلو چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت 98روپے سے بڑھ کر 100روپے ہو گئی ہے ۔آٹا چکی مالکان کے مطابق گندم ،پٹرولیم مصنوعات ،بجلی اور ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں اضافے کے باعث چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں اضافہ نا گزیر تھا۔دوسری جانب پاکستان شوبر انڈسٹری کے معروف میزبان،

اداکار اور سکرین رائٹر یاسر حسین نے حکومت سے آزادی کا مطالبہ کردیا۔اپنے متنازع بیانات کے باعث تنقید کا نشانہ بننے والے اداکار یاسر حسین نے اس بار حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آزادی کا مطالبہ کیا ہے کہ اگست کا مہینہ آزادی کا مہینہ ہے اس موقع پر پاکستانی عوام کو بھی مہنگائی اور موجودہ حکومت سے آزادی ملنی چاہئے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگست میں آزادی بھی دے دیں ہم کو، جان چھوڑیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button